Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

شاہ محمود قریشی کو بڑی مشکل آن پڑی

وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑ گیا۔نجی ٹی وی کےمطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ملتان کے حلقے پی پی 218 سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراضات اٹھا دیئے گئے، ان کے بیٹے زین قریشی کے کاغذات نامزدگی کے خلاف بھی اعتراضات جمع کرا دیئے گئے۔اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود اور ان کے بیٹے زین نے کاغذات نامزدگی میں درست سٹیمپ پیپر جمع نہیں کرائے، دونوں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت الیکشن لڑنے کے مجاز نہیں، شاہ محمود اور زین قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

17 − 16 =