کوئٹہ( سٹار ایشیا نیوز )کوئٹہ اور پشاور میں آٹےکی قیمت میں اضافہ کر دیاگیا۔
کوئٹہ میں آٹےکی فی کلو قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ کیاگیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کےمطابق کوئٹہ میں آٹےکی فی کلو قیمت145روپے سےبڑھ کر150 روپے ہوگئی۔
شہر میں آٹے کے20کلو تھیلےکی قیمت2900 روپے سےبڑھ کر3000روپے ہوگئی۔
دوسری جانب پشاور میں ہول سیل مارکیٹ میں مکس آٹےکا 20کلو کا تھیلا3 ہزار350 روپےکا ہوگیا۔
فائن آٹے کے20کلو کے تھیلے کی قیمت3ہزار 500روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آخری میچ آج ہوگا
اس حوالے سےآٹا ڈیلرز کاکہنا ہےکہ پنجاب سے آٹےاور گندم کی ترسیل پر پابندی کےباعث قیمتیں کم نہیں ہو رہیں۔