Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

الجزائر سے شہری طیارے کے لینڈنگ گیئرمیں چھپ کر پیرس جا پہنچا ، دیکھ کر عملہ بھی حیران پریشان

ایک شخص الجزائر سے طیارے کے لینڈنگ گئیر میں چھپ کر ہزاروں میل کا فاصلہ طے کرکے پیرس جا پہنچا جسے دیکھ کر ایئرپورٹ کا عملہ بھی حیران رہ گیا لیکن وہاں پہنچنے تک اس کی حالت کافی خراب ہوچکی تھی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 28 دسمبر کو پیرس کے ائیر پورٹ سے ائیر الجزائر کی ایک پرواز کے لینڈنگ گئیر میں چھپے شخص کو دریافت کیا گیا ، اس کی زندگی کو خطرہ لاحق تھا اور اسے علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔یہ پرواز الجزائر کے شہر Oran سے روانہ ہوئی تھی اور اڑھائی گھنٹے تک فضا میں رہنے کے بعد پیرس پہنچی۔ماہرین کاکہناہے کہ لینڈنگ گئیر طیارے کے اس حصے میں ہوتا ہے جہاں کارگو اور پہیے موجود ہوتے ہیں اور وہاں کا درجہ حرارت منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے منفی 60 سینٹی گریڈ کے درمیان ہوتا ہے۔اسی طرح وہاں آکسیجن کی مقدار بھی بہت کم ہوتی ہے، اس لیے وہاں پرواز کے دوران کچھ دیر کے لیے رہنا بھی بہت مشکل ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں