Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

لاہور ہائیکورٹ کا خرم لطیف کھوسہ کو رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے سینئر وکیل اور سابق گورنر لطیف کھوسہ کے صاحبزادے خرم لطیف کھوسہ کو رہا کرنے کا حکم دےد یا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر علی نجفی نے کیس کا فیصلہ سنایا، فیصلے میں خرم لطیف کھوسہ کے خلاف درج ایف آئی آر بھی خارج کرنے کا حکم دیا گیا۔اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر سابق گورنر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کے صاحبزادےخرم لطیف کھوسہ کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا، عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ انہیں کس کیس میں گرفتار کیا گیا؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ جو ایف آئی آر آپ کے سامنے رکھی تھی، اسی کیس میں گرفتار کیا گیا۔ پہلے ایف آئی آر ہوئی، پھر انہیں گرفتار کیا گیا۔سرکاری وکیل نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم کا کہنا ہے کہ اس کی گرفتاری کل ہوئی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق انکی گرفتاری آج ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ نے وکلا کو ہتھکڑیاں لگا کر کیوں عدالت میں پیش کیا؟ جس پر سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ قانون سب کےلیے ایک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

17 + sixteen =