Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

پشاور میں پولیس چوکی پر شدت پسندوں کے حملے کی کوشش ناکام

تھانا ریگی ماڈل ٹاؤن کی حدود میں پولیس چوکی پر شدت پسندوں کے حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔پولیس حکام کے مطابق پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں 8 سے زیادہ شدت پسند فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ جمعہ خان خوڑ کے قریب شدت پسند حملے کے لیے پوزیشن تلاش کر رہے تھے، پولیس نے شدت پسندوں کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ایس ایس پی کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

10 − four =