نئے سال کے پہلے کاروباری روز ڈالر کی قیمت جانیے

نئے سال کے بینکوں کے آج پہلے کاروباری روز ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 6 پیسے گرنے کے بعد 281 روپے 80 پیسے پر فروخت ہوا۔گزشتہ سال کے اختتام پر امریکی ڈالر 281 روپے 86 پیسے پر بند ہوا تھا، واضح رہے کہ گزشتہ روز یکم جنوری کو بینک ہولیڈے تھی جس کے سبب ملک بھر کے بینک بند رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں