Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

برطانیہ نے پاکستانیوں سمیت تمام غیر ملکی طلباء کو زور دار جھٹکا دیدیا

برطانوی وزارت داخلہ نے پاکستانیوں سمیت تمام غیر ملکی طلباء کو اپنے اہلخانہ کو برطانیہ میں لانے سے روک دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزٹ ویزا قوانین میں ترمیم کے بعد یکم جنوری 2024 سے برطانوی سٹوڈنٹ ویزا کے قوانین میں بھی تبدیلیاں کر دی گئیں ہیں،جس کے تحت بین الاقوامی طلباء اب اپنی فیملی یا بچوں کو برطانیہ نہیں لا سکیں گے، جب تک کہ وہ پی ایچ ڈی یا پوسٹ گریجویٹ ریسرچ پروگرام میں اندراج نہ کر لیں۔برطانوی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’ہم امیگریشن میں فیصلہ کن کمی کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں، آج سے نئے بیرون ملک مقیم طلباء اپنے خاندان کے افراد کو برطانیہ نہیں لا سکیں گے۔‘برطانوی وزارت داخلہ نے کہا کہ ’پوسٹ گریجویٹ ریسرچ یا حکومت کی طرف سے فنڈڈ اسکالرشپس کے طلباء اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے‘۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستانی طلباء کی اکثریت اپنے والدین یا شریک حیات کو عارضی طور پر اپنے پاس بلا لیا کرتے تھے اب وہ اس سہولت سے محروم ہو گئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں