Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

‘پی نٹ’ 21 برس کی عمر میں انتقال کر گئی

دنیا کی طویل العمر مرغی ‘پی نٹ’ 21 برس کی عمر میں انتقال کر گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پی نٹ نامی مرغی دنیا کی سب سے زیادہ عرصہ جینے والی مرغی تھی جس نے اپنی مالکہ مرسی پارکر کے بازووں میں دم توڑا۔ اس موقع پر مرسی پارکر کا کہنا تھا کہ میں مرغی کے مرنے پر حقیقی معنوں میں شدید افسردہ ہوں۔ پی نٹ بہت خاص پرندہ تھا جس کی موت نے ہمارے دلوں اور گھر میں افسردگی پھیلا دی۔بتایا گیا ہے کہ ‘پی نٹ’ کی پیدائش پر اس کی ماں اسے چھوڑ گئی تھی جس پر مرسی پارکر نے پی نٹ کو اپنا لیا تھا، پی نٹ نے مرسی پارکر کا 21 برس ساتھ نبھایا اور آخر کار سب سے زیادہ عمر کا اعزاز پانے کے بعد دم توڑ گئی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سب سے زیادہ عمر پانے والی مرغی کا اعزاز میٹلڈا کو حاصل تھا جو 16 برس زندہ رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں