بھارت میں ایک ماں نے اپنی جان پر کھیل کر بچے کو ٹرین کے نیچے آنے سے بچالیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ یہ واقعہ ریاست بہار میں پیش آیا جہاں ماں نے اپنے شیر خوار بچے کو بچانے کے لیے اپنی جان جوکھم میں ڈالی اور اسے بچالیا، یہ واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹرین سٹیشن پر آرہی تھی کہ مسافر ٹرین پر چڑھنے کیلئے بے صبرے تھے اور اسی دوران دھکا لگنے سے بچہ ٹرین کی پٹری کے قریب جاگرا جسے بچانے کے لیے ماں بھی پٹری پر کودی اور بچے کے اوپر لیٹ گئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماں بچے کے اوپر پٹری پر لیٹی ہوئی ہے اور ٹرین اس کے اوپر سے گزر گئی جنہیں خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ٹرین کے گزرنے کے بعد لوگوں نے خاتون اور بچے کو اٹھا کر پلیٹ فارم پر بٹھایا۔
