Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

کاغذات نامزدگی کیوں مسترد کیے؟ پی ٹی آئی رہنماؤں نے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں دائر کر دیں

پی ٹی آئی رہنما امجد آفریدی سمیت دیگر نے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف الیکشن ٹربیونل میں اپیلیں دائر کر دیں۔نجی ٹی وی کے مطابق امجد آفریدی کے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 242، 243 اور پی ایس 111 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے تھے۔ دوسری جانب این اے 225 اور پی ایس 75، 76 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر پی ٹی آئی رہنما رئیس ارسلان نے بھی اپیل دائر کر دی۔این اے 47 اور 48 سے پی ٹی آئی کے رہنما ظفر شاہ اور پی پی کے سبط حیدر نے بھی اپیلٹ ٹربیونل سے رجوع کیا ہے۔ این اے 243 سے پی ٹی آئی رہنما سبحان ساحل نے بھی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر الیکشن ٹربیونل سے رجوع کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

2 × one =