) پاکستان کیخلاف ٹیسٹ کیرئیر کے الوداعی میچ سے قبل آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کی ’’ٹیسٹ کیپ‘‘ چوری ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر (ایکس) پر آسٹریلوی اوپنر ڈویوڈ وارنر نے اپنے ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ انکی ٹیسٹ کیپ چوری ہوگئی ہے، اس ویڈیو میں کرکٹر نے جذباتی انداز میں کہا کہ سڈنی ٹیسٹ میچ سے قبل میری چوری کی گئی ’’کیپ‘‘ واپس کردیں۔انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ سوشل میڈیا میرا آخری سہارا ہے، میں بتانا چاہتا ہوں کہ ائیرپورٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے چیک کیے ہیں تاہم کسی نے ہمارے بیگ کو ہاتھ نہیں لگایا تاہم اگر کسی شخص کے پاس میری ٹیسٹ کیپ ہے تو وہ سڈنی ٹیسٹ سے قبل مجھے واپس کردے، میں اسکا شکر گزار ہوں گا۔
https://x.com/abcsport/status/1741994714985808373?s=20
