Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ جیت کر تاریخ رقم کر دی

بھارتی ٹیم تاریخ میں پہلی مرتبہ کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔ کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ہوم ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں صرف 55 پر ڈھیر ہوگئی جس کا خمیازہ اسے شکست کی صورت میں بھگتنا پڑا۔ البتہ بھارتی ٹیم خود 153 پر بدترین ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ تاہم 98 رنز کی برتری نے بھارت کےلیے میچ قریب کردیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم دوسری اننگز میں 176 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ مشکل بیٹنگ کنڈیشنز میں ایڈن مارکرم نے سنچری بناڈالی۔ بھارت کو جیت کےلیے 79 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 12ویں اوور میں تین وکٹیں گنوا کر حاصل کیا۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ تاریخ کا مختصر ترین ٹیسٹ میچ بن گیا۔ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 642 گیندوں میں فیصلہ ہوگیا۔اس سے قبل مختصر ترین ٹیسٹ 656 گیندوں میں ختم ہوگیا تھا، یہاں بھی شکست کھانے والی ٹیم جنوبی افریقہ تھی۔ آسٹریلیا نے 1932میں جنوبی افریقہ کیخلاف میچ 656 گیندوں میں جیتا تھا۔1934 میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کا ٹیسٹ 672 گیندوں میں مکمل ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں