لاہور پولیس نے رائیونڈ کے علاقے میں ہونیوالے اندھے قتل کا سراغ لگا کر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ انچارج انویسٹی گیشن رائیونڈ سٹی قمر ساجد کے مطابق مقتول ندیم سجاد کے اپنی سالی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کا اس کے ہم زلف کو رنج تھا۔ گرفتار ملزمان بہانے سے ندیم سجاد کو مکئی کے کھیتوں میں لے گئے اور اُس کے سر میں لوہے کے راڈ مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔مقتول کے بھائی نے اس کے اغواء کا مقدمہ تھانہ رائیونڈ سٹی میں درج کروا رکھا تھا، ملزمان کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے آلہ قتل راڈ اور ٹوکہ برآمد کر لیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے پولیس ٹیم کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔
