Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

پاکستان میں اپنے بچے چھوڑ کر بھارت جانے والی سیما حیدر نے ’خوشخبری‘ سنادی

چار بچوں سمیت پاکستان سے فرار ہو کر بھارت جانے اور ہندونوجوان سچن مینا کے ساتھ شادی کرنے والی سیما حیدر نے ماں بننے کی خبر سنا دی۔ سیما حیدر کی طرف سے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے بھارتی شوہر سچن مینا کے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔سیما حیدر نے ایک نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بھی بتایا ہے کہ وہ اور سچن مینا 2024ءمیں ماں باپ بن جائیں گے۔ سچن مینا کے والد نے بھی اس انٹرویو کے دوران سیما حیدر کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بہو امید سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”میں نے اپنی بہو کا ہاتھ دیکھا ہے۔ انہیں بیٹا ہی ہو گا۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں