بوائے فرینڈ سے بے وفائی کا بدلہ لینے کیلئے لڑکی نے ایسا کام کردیا کہ کسی نے سوچا بھی نہ تھا

امریکہ میں ایک لڑکی نے اپنے ٹیکس چور بوائے فرینڈ سے اس کی بے وفائی کا بدلہ لینے کے لیے اس کی ٹیکس چوری کی حکام کو خبر کر دی اور انعام میں کروڑوں کی رقم حاصل کر لی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ایوا لوئس نامی یہ لڑکی بالغوں کی ویب سائٹ اونلی فینز کے لیے ماڈلنگ بھی کرتی ہے، جس نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں یہ قصہ بیان کیا ہے۔ویڈیو میں ایوا لوئس بتاتی ہے کہ جب اس کے بوائے فرینڈ نے اس سے بے وفائی کی تو اس نے انٹرنل ریونیو سروس(آئی آر ایس) کو اس کی ٹیکس چوری کی تمام تفصیلات بتا دیں، جس پر وہ گرفت میں آ گیا۔ جب اس کے خلاف تحقیقات ہوئیں تو علم ہوا کہ وہ اب تک20لاکھ ڈالر کی ٹیکس چوری کر چکا تھا۔ایوا لوئس بتاتی ہے کہ قانون کے تحت ٹیکس چوری کی اطلاع دینے والے کو برآمد شدہ رقم کا کچھ فیصد حصہ ملتا ہے چنانچہ میرے سابق بوائے فرینڈ سے ریکور کی گئی رقم میں سے حکام نے مجھے لگ بھگ دولاکھ ڈالر (تقریباً 5کروڑ 63لاکھ روپے) ادا کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں