کرسمس کے موقع پر شوہر سے ملے تحفے نے خاتون کو کروڑ پتی بنادیا

امریکہ میں ایک خاتون کو کرسمس پر اس کے شوہر نے تحفے میں لاٹری کا ٹکٹ دیا اور جس نے خاتون کو کروڑ پتی بنا دیا۔انڈیا ٹائمز کے مطابق پامیلا نامی یہ خاتون واشنگٹن کی رہائشی ہے جسے اس کے شوہر نے ڈی سی لاٹری کا ٹکٹ دیا جس پر اس کا 20لاکھ ڈالر (تقریباً 15کروڑ 34لاکھ روپے) کا جیک پاٹ لگ گیا ۔پامیلا کا کہنا ہے کہ ”مجھے دو دسمبر کو میرے شوہر نے یہ ٹکٹ تحفے میں دیا اور کرسمس کے موقع پر ہمیں علم ہوا کہ اس پر ہمارا انعام نکل آیا ہے۔اس لاٹری نے ہماری زندگی یکسر بدل دی ہے۔ ہمارے بچے کالج میں ہیں چنانچہ یقینا اس رقم سے ہم اپنے بچوں کی کالج کی فیسیں ادا کریں گے۔ اس کے علاوہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جزائر غرب الہند میں چھٹیاں منانے جائیں گے اور یقینا کچھ رقم ہم مستقبل کے لیے محفوظ بھی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں