Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

سنجے کپور نے اپنے اور بھائی انیل کپور کے کم عمر دکھائی دینے کے حوالے سے راز کھول دیا

بالی ووڈ اداکار سنجے کپور نے اپنے اور بھائی انیل کپور کے کم عمر دکھائی دینے کے حوالے سے راز کھول دیا۔انیل کپور تین بچوں کے باپ ہونے کے ساتھ ساتھ نانا بھی بن گئے ہیں لیکن وہ آج بھی ویسے ہی دکھائی دیتے ہیں جیسے وہ اپنی جوانی میں دکھائی دیتے تھے۔ انیل کپور کے چھوٹے بھائی سنجے کپور بھی ان ہی کے نقش قدم پر چلے پڑے ہیں۔ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے اپنی گھٹتی عمر سے متعلق سوال کا دلچسپ جواب دیا۔اپنی فلم میری کرسمس کے حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال پر سنجے کپور نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ انیل اور میں کچھ نہیں کھاتے، بونی سب کچھ کھا جاتے ہیں۔واضح رہے کہ فلم ساز بونی کپور سپر سٹار اداکار انیل کپور اور سنجے کپور کے بڑے بھائی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں