Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

باراتیوں کی بس الٹ گئی، بچوں اور خواتین سمیت 16 افراد شدید زخمی

مستونگ میں باراتیوں کی بس الٹ گئی جس کے نیتجے میں بچوں اور خواتین سمیت 16 افراد شدید زخمی ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ کے قریب باراتیوں کی بس منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے سبب 16 مسافر زخمی ہو گئے جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، شدید زخمیوں کو مستونگ سے کوئٹہ کے ہسپتال بھجوا دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

19 − eleven =