Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرنے والے مالدیپ کے 3 وزراء معطل

مالدیپ کی حکومت نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مخالفت میں سوشل میڈیا پر تبصرے کرنے پر اپنے 3 وزرا ءکو معطل کر دیا ہے۔مالدیپ کی حکومت نے جاری بیان میں کہا ہے کہ جنہوں نے حکومتی عہدوں پر ہوتے ہوئے سوشل میڈیا پر اس نوعیت کی پوسٹس کیں انہیں اپنی نوکری سے معطل کر دیا گیا ہے۔حکومتی وزرا ءمریم شیونا، ملشا شریف اور مہذوم ماجد کو معطل کیا گیا ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انڈین جزائر لکشدیپ کے دورے کی کئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھیں جن پر مالدیپ کے وزراء اور چند دیگر رہنماؤں نے تضحیک آمیز ریمارکس دیئے تھے۔مالدیپ کی حکومت کا کہنا تھا کہ یہ تبصرے ذاتی حیثیت میں کیے گئے ہیں اور حکومتی مؤقف کی نمائندگی نہیں کرتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں