Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ،حوالدار شہید

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے مؤثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، اور ایک دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران مردان کے 41 سالہ حوالدار محمد ظاہر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی بھی ممکنہ دہشتگرد کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

three × four =