تاحیات نااہلی کیس کے فیصلے میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس یحییٰ آفریدی نےاختلاف کیا ہے۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے اختلافی نوٹ میں سپریم کورٹ کے تاحیات نااہلی کےفیصلے کو درست قرار دیا اور لکھا کہ کسی بھی رکن اسمبلی کی نااہلی سپریم کورٹ کا فیصلہ برقراررہنے تک رہے گی۔انہوں نے اختلافی نوٹ میں لکھا کہ ’آئین میں 62ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی نہیں ہے، نااہلی اس وقت تک ہے جب تک عدالت کاڈیکلریشن موجود ہے‘۔ انہوں نے لکھاکہ سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت تاحیات کرکے آئین میں اضافہ کیا، اپنے اختلافی نوٹ میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے لکھا کہ نااہلی تاحیات مقرر کرنے کے سمیع اللہ بلوچ کیس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، الیکشن ایکٹ کی شق 232 کی زیلی شق دو کے تحت نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کی قانون سازی درست ہے۔ سمیع اللہ بلوچ کیس میں نااہلی نہ تاحیات ہے نہ ہی مستقل ہے اور نہ ہی مختصر، سمیع اللہ بلوچ کیس میں طے کردہ اصول درست ہے۔
