پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کس نے پیسے کمائے،کتنوں کے ڈوبے ؟ جانیے

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج مجموعی طور پر مندی کا رجحان رہا۔مارکیٹ 277 پوائنٹس کی کمی سے 64 ہزار 237 پوائنٹس پر بند ہوئی ،دن بھر مجموعی طور پر 356 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،103 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 222 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،مارکیٹ میں 47 کروڑ 49 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی مالیت 12 ارب 39 کروڑ سے زائد کی ہوگئی ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 65ہزار69 جبکہ کم ترین سطح 64ہزار183 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں