Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے اوورسیز پاکستانی کی جان لے لی

راولپنڈی میں پولیس کی وردیوں میں ملبوس ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر اوورسیز پاکستانی کو قتل کر دیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے مقتول سے رقم، موبائل فون اور سفری دستاویزات چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر اسے گولی ماردی۔ فائرنگ کے ایک اور واقعے میں چونترہ پولیس سٹیشن کی حدود میں دیرینہ شمنی پر 8سالہ بچی سمیت تین افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔ مقتولین فیملی کے ہمراہ گاڑی میں جا رہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ قتل ہونے والوں میں شجاع یونس، عاطف اور انابیہ شامل ہیں جبکہ فلک شیر، ثاقب اور تابندہ شدید زخمی ہوئے۔پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

fourteen − eleven =