حکومت کا بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری نہ کرنے کا فیصلہ

انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ کی شرائط پر بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں میں اصلاحات کی جانب اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے تحت حکومت نے تمام ڈسکوز کو نجکاری لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے تمام ڈسکوز کو نہ صرف نجکاری لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ ان کو اب صوبوں کے حوالے بھی نہیں کیا جائے گا،اس کی وجہ صوبائی حکومتیں ڈسکوز کے نقصانات کا بوجھ نہیں اٹھانا چاہ رہی تھیں۔ذرائع کے مطابق ڈسکوز کو رعایتی ماڈل پر پچیس سال تک کے لیے نجی شعبے کے حوالے کرنے کی تجویز زیرغور ہے اس تجویزکے تحت نجی شعبے کو ڈسکوز میں میجنمنٹ کنٹرول دئیےجانے کی تجویز ہے۔ابتدائی طور پر گیپکو اور حیسکو کونجی شعبے کےحوالے کرنے کی تجویز ہےباقی ڈسکوز کو ٹرانزیکشن ایڈوائزر کی تعیناتی کے بعد نجی شعبے کے حوالے کئے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔تجویز کے تحت نجی شعبہ ڈسکوز کو نقصانانات سے نکالنے کیلئے سرمایہ کاری کریگا جبکہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو اپریل تک ڈسکوز کیلئے ٹرانزیکشن ایڈوائزر کی تعیناتی کا کہا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں