کراچی میں3 بچوں کے باپ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔نجی ٹی وی” کے مطابق کراچی میں سپارکو روڈ پر محنت کش کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، مقتول رکشہ ڈرائیور تھا جو رزق کمانے کی خاطر اوچ شریف سے کراچی آیا تھا کہ موت نے گلے لگا لیا۔ 3معصوم بچوں کے باپ یاسین کی عمر صرف 32 سال تھی۔مقتول کے بھائی نے الزام لگایا کہ یاسین کی لاش 2 گھنٹے سڑک پر پڑی رہی، پولیس کو اس دوران کالز کی جاتی رہیں مگر پولیس آئی نہ ایمبولینس پہنچی۔
