ملتان( سٹار ایشیا نیوز )ملتان بہاولپور روڈ پر نجی آئل مل میں چقر مزدور تیل کےکنویں میں گرکر جاں بحق ہوگئے،چاروں مزدوروں کی لاشیں نشتر اسپتال منتقل کردی گئیں۔
ملتان بہاولپور روڈ پر ایک مزدور تیل کا کنواں صاف کررہا تھاکہ زہریلی گیس کیوجہ سے وہ بےہوش ہوکر کنویں میں گرگیا۔
کنویں میں تیل اور صابن کی باقیات تھیں جس سےوہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اس کو بچانے کیلئےایک ایک کرکےاس کے مزید3 ساتھی مزدور کنویں میں اترے تو وہ بھی زہریلی گیس سے بےہوش ہوکر کنویں میں گرکر جاں بحق ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسکیو آفیسر ڈاکٹر محمد کلیم کےمطابق ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا ہے اور چاروں مزدوروں کی لاشوں کو نشتر اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔