حکومت کا 400 ارب کے اسلامک بانڈز بیچنے کا فیصلہ

حکومت پاکستان نے 400 ارب کے اسلامک بانڈز سٹاک ایکس چینج کے ذریعے فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی کےمطابق اسلامک بانڈز فروخت کرنے کیلئے 3 نیلامیاں کی جائیں گی جو 24 جنوری، 21 فروری اور 20 مارچ کو بالترتیب ہوں گی۔بتایا گیا ہے کہ 100 ارب کے اسلامک بانڈز کو ایک سال کیلئے فروخت کیا جائے گا، 150 ارب کے اسلامک بانڈز فکس اور فلوٹنگ ریٹ پر 3 اور 5 سالہ کی مقررہ مدت میں فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں