محکمہ موسمیات نے جنوری کے آخری ہفتے میں بارشوں کی نوید سنا دی۔محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے میں اور فروری میں بھی بارشیں ہونگی،الیکشن میں بھی بارشوں اور برفباری کا امکان ہے۔ڈی جی محکمہ موسمیات نے کہاکہ رواں سال کا جنوری بھی دیکھا جائے تو پہلے جیسا نہیں، سال 2023 پوری دنیا میں گرم ترین سال تھا، دسمبر 22 سال سے خشک گزر رہا ہے، ان کا مزید کہناتھا کہ سردی جلدی ختم نہیں ہوگی آگے جائے گی۔
