Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

بلاول بھٹو کی لاہور میں ن لیگ پر کڑی تنقید

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ لاہور میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے سنا تھا لاہور ن لیگ کا شہر ہے مگر یہاں تو مسلم لیگ ن نظر ہی نہیں آرہی، عوام اب ن لیگ والوں کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے، انتخابات سے بھاگنا مسلم لیگ ن کی عادت بن چکی ہے، ن لیگ چاہیے یا نہیں مگر آٹھ فروری کو ہر صورت انتخابات ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ کی عادت بن چکی ہے اب وہ ہر الیکشن سے بھاگتے ہیں۔ آٹھ فروری کو ہر صورت الیکشن ہوں گے اور عوام ذاتی دشمنی و سیاسی انتقام کی سیاست کو 8 فروری کو دفن کر کے نئے سفر کا آغاز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا مقابلہ کسی سیاست دان اور سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ غربت، مہنگائی اور بے روزگاری سے ہے، ہم دس نکاتی عوامی معاشی معاہدے سےغربت، مہنگائی اور بےروزگاری کا مقابلہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

two × three =