Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

ڈیجیٹل کرنسی ’بٹ کوائن‘ کی قیمت میں اچانک اضافہ، وجہ بھی سامنے آگئی

امریکہ کے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی طرف سے اپنے ایکس اکاﺅنٹ پر ایک جعلی پوسٹ کرنے پر ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے ایکس اکاﺅنٹ پر یہ پوسٹ کیے جانے کے بعد بٹ کوائن کی قیمت 22ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تاہم پوسٹ ڈیلیٹ ہونے اور کمیشن کی طرف سے وضاحت کرنے پر بٹ کوائن کی قیمت واپس کم ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے ایکس اکاﺅنٹ پر کی گئی اس پوسٹ میں بتایا گیا تھا کہ ”سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے ایک نئی کرپٹو کرنسی پراڈکٹ متعارف کرانے کی منظوری دے دی ہے، جس کا نام ای ٹی ایف ہے۔ “اس پوسٹ کے بعد بٹ کوائن کی قیمت اچانک بڑھ کر 48ہزار ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔ کمیشن کے آفیشل ایکس اکاﺅنٹ پر یہ پوسٹ ہونے کے چند منٹ بعد کمیشن کے چیئرمین گیری گینزلر نے اپنے ذاتی ایکس اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ میں اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ کمیشن کی طرف سے کسی نئی کرپٹوکرنسی پراڈکٹ کی منظوری نہیں دی گئی۔کمیشن کے ترجمان کی طرف سے بھی بعد ازاں بتایا گیا کہ آفیشل اکاﺅنٹ پر یہ پوسٹ کمیشن یا اس کے سٹاف کی طرف سے نہیں کی گئی۔تاہم ان کی طرف سے اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ آفیشل اکاﺅنٹ سے یہ پوسٹ کیسے ہوئی اور کس نے کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں