Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

لکی مروت میں جھڑپ، 2 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس کے نتیجے پاک فوج کے 2 جوان شہید جبکہ 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نےدہشت گردوں کا کامیابی سے محاصرہ کیا، اس دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔سپاہی محمدافضل اور سپاہی ابرار حسین نے دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، جھڑپ کے دوران 2 دہشت گرد آفتاب ملنگ اور مسعود شاہ بھی مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے، دہشت گرد معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے جبکہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولا بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

nine + eighteen =