ہانگ کانگ کی آزادی کے نعرے کی حامل ٹی شرٹ پہننے پر ایک نوجوان کو 3ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل” 24نیوز “کے مطابق 26سالہ شو کئی پونگ نامی اس نوجوان کو 2019ءمیں چین مخالف مظاہروں کے دوران ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔شوکئی پونگ تائیوان جانے کے لیے ایئرپورٹ پر گیا تھا، تاہم اس موقع پر اس نے ایسی ٹی شرٹ پہن رکھی تھی جس پر انگریزی زبان میں ’فری ہانگ کانگ‘ اور ’ہانگ کانگ کو آزاد کرو‘ کے نعرے لکھے ہوئے تھے۔ایئرپورٹ کے سیکیورٹی گارڈز نے نوجوان کو روک لیا اور پولیس کو بلا کر اس کے حوالے کر دیا۔ تب سے نوجوان ریمانڈ پر تھا اور اب عدالت کی طرف سے اسے3 ماہ قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں ایک نوجوان کو موٹرسائیکل پر جھنڈا لہرانے پر 9سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے جس پر یہی دونوں فقرے لکھے ہوئے تھے۔
