Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

فواد خان نے ماہرہ خان کیساتھ کم کام کرنے کی وجہ بتا دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سٹار اداکار فواد خان نے ساتھی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ کم کام کرنے کی وجہ بتا دی۔ ایک پوڈ کاسٹ کے دوران اُنہوں نے ماہرہ خان کے ساتھ سکرین پر کم نظر آنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر انسان کسی ایک شخص کے ساتھ بہت زیادہ کثرت سے کام کرتا ہے تو پھر اس کے کام کی زیادہ اہمیت نہیں رہتی، میرے اور ماہرہ کے درمیان احترام کا ایک خاص رشتہ ہے جس کی وجہ سے ہم ایک دوسرے کے ساتھ کام کرتے ہوئے بہت زیادہ احتیاط کرتے ہیں کیونکہ جن کے ساتھ آپ کا قریبی رشتہ بن جاتا ہے ان کے ساتھ زیادہ کام کرنے سے چیزیں بہت پیچیدہ ہوجاتی ہیں ،اُنہوں نے کہا کہ دوستی اور کام کو الگ رکھنا چاہیے، انسان ایسی صورتحال میں تھوڑا زیادہ محتاط اس لیے بھی ہوجاتا ہے کہ کہیں یہ محسوس نہ ہو کہ ہم اپنے فائدے کیلئے ایک دوسرے کو استعمال کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں