انٹر بینک میں ڈالر سستا، سٹاک مارکیٹ میں کیا صورتحال ہے ؟ جانیے

انٹر بینک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 8 پیسے سستا ہونے کے بعد 281 روپے 5 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران بہتری دیکھنے میں آئی ہے ، کاروبار شروع ہو اتو 100 انڈیکس 63 ہزار 919 پوائنٹس پر تھا جس میں اب تک 532 پوائنٹس کا اضافہ ہوا چکا ہے اور انڈیکس 64 ہزار 452 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں