Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا خطرہ بھی ظاہر کر دیا گیا

زلزلہ پیما مرکز نے ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا خطرہ ظاہر کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب کو صوبے کے تمام اضلاع سے زلزلے سے متعلق ابتدائی رپورٹ موصول ہو گئی، ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6 رہی۔ پنجاب بھر میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے، زلزلہ کے آفتر شاکس سے نمٹنے کیلئے مشینری اور عملہ الرٹ کر دیا گیا جبکہ کنٹرول روم اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

four × one =