Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

مریم نواز سرگودھا سے پی ٹی آئی کے نعیم حیدر پنجوتھا کیخلاف الیکشن لڑیں یا نہیں ؟اہم خبر آ گئی

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے قومی اسمبلی کی 2اور صوبائی اسمبلی کی 3نشستوں پر کاغذات جمع کروائے تھے، تاہم اب وہ سرگودھا سے الیکشن نہیں لڑیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق سینئر نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119 اور این اے 120کے علاوہ صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے پی پی 165،159،160اور 80کیلئے کاغذات جمع کروائے تھے ۔مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹوں کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق مریم نواز اب پی پی 80 شاہ پور سرگودھا سے پی ٹی آئی کے امیدوار نعیم حیدر پنجوتھا کے مدمقابل الیکشن نہیں لڑیں گی،ن لیگ کی جانب سے پی پی 80 سے عاصم شیر میکن کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

five × 1 =