مہنگی بجلی کیساتھ اوور بلنگ نے صارفین کا جینا دوبھر کردیا۔ سیکرٹری پاور اور نیپرا کے نوٹس بھی کام نہ آئے، لیسکو افسران اور عملہ تکنیکی طریقوں سے صارفین کو لوٹنے لگا۔ انڈسٹریل، کمرشل اور زرعی ٹیوب ویل صارفین کو ہزاروں یونٹس کے اضافی بل بھجوا دیئے گئے جس کے باعث صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔
