Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

ہندو پیشواؤں کے بعد سیاسی رہنماؤں کا بھی رام مندر کے افتتاح کا بائیکاٹ

نامور ہندو پیشواؤں کے بعد بھارتی اپوزیشن جماعت اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے رام مندر کے افتتاح کو غلط اقدام قرار دیتے ہوئے تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔رام مندر کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے ہندو پیشواؤں نے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں آنے والے انتخابات میں کامیابی کے لیے مودی سرکار نے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا۔اسی طرح اپوزیشن جماعت کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے بھی رام مندر کے افتتاح پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور رام مندر کے افتتاح کو الیکشن مہم قرار دیدیا۔کانگریس کے مقامی رہنماؤں نے ایک بیان میں کہا کہ نا مکمل مندر کا افتتاح انتخابات کے نتائج کو اپنے حق میں کرنے کی ایک چال ہے کیوں کہ مودی سرکار کے پاس عوام کو منہ دکھانے کے لیے کارکردگی نام کی کوئی چیز نہیں۔ بی جے پی سیاست میں مذہب کو گھسیٹ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں