مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتنا اضافہ کہ سن کر عوام کے ہوش اڑ جائیں

ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔صوبائی دارالحکومت پشاور میں 330 روپے کلو ملنے والی مرغی 430 روپے کلو تک پہنچ گئی جبکہ سردی اور شادی سیزن کے باعث قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں ایک ماہ کے دوران 100 روپے کلو تک کا اضافہ ہو گیا ہے۔نگران حکومت سے مایوس شہری چیف جسٹس سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ماضی کی طرح قیمتوں کو کم کرنے کا فوری نوٹس لیں۔تاجر مرغی قیمتوں میں مسلسل اضافی کی وجہ طلب میں اضافے اور رسد میں کمی کو قرار دے رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ گراں فروشی کے خلاف مہم جاری ہے۔دوسری جانب لاہور میں مرغی کا گوشت 600 روپے فی کلو جبکہ انڈوں کار یٹ 400 روپے فی درجن ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں