Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

وکیل کے گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے کا سونا لوٹ لیا گیا

شہرقائد میں نو سر باز خواتین ایک خاتون وکیل کے گھر سے بڑی مالیت کا سونا اور نقدی لوٹ کر لے گئیں۔خواتین کے ایک گروپ نے خاتون وکیل کے گھر کا صفایا کردیا۔ واقعہ گزشتہ روز ایڈمن سوسائٹی میں ایڈووکیٹ سعدیہ سلیم کے گھر پیش آیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات دھوکا دہی سے کی گئی، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمے میں خاتون وکیل کا کہنا ہے کہ دو خواتین نے گھر کا دروازہ کھٹکھٹا کر اندر داخل ہوئیں، خواتین نے اپنے بچوں کو ٹیوشن پڑھوانے کا کہا، گھر میں آکر خواتین نے والدہ اور بہن کو ہیپناٹائز کرکے نیم بےہوش کردیا۔واردات میں ڈیڑھ کروڑ روپے کا سونا اور چار لاکھ نقدی لوٹ لی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں