Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، موٹر ویز کہاں کہاں سے بند ہیں ؟

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے جس کی وجہ سے موٹر ویز کو کئی مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔ ترجمان موٹر ویز کے مطابق دھند کی وجہ سے موٹروےایم 3 فیض پور سے درخانہ تک بند کردی گئی ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔موٹروےایم 4 شور کوٹ سے فیصل آباد تک دھند کی وجہ سے بند ہے،موٹروےایم 5 پرشیر شاہ سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے ٹریفک معطل ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے،روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

six + seven =