Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

سعودی باشندے نے غیرملکی کا ڈھائی کروڑروپےسے زائد کا قرضہ معاف کردیا

ایک سعودی باشندے نے مصری تارکِ وطن کو ساڑھے تین لاکھ ریال (2 کروڑ 62 لاکھ پاکستانی روپے) کا قرضہ معاف کردیا۔مقروض قرضے کا بھگتان کیے بغیر روپوش ہوگیا تھا جس کے بعد اس کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا۔قائرہ میں مقامی میڈیا نے بتایا کہ مقروض کی بیٹی نے قرض خواہ سے استدعا کی تھی کہ قرضہ معاف کردیا جائے۔ایک سعودی نیوز ویب سائٹ کے مطابق یہ معاملہ چند برس قبل شروع ہوا تھا جب ایک عرب (مصری) تارکِ وطن سے کار کا حادثہ ہوا تھا جس میں اردن کا ایک شخص جاں بحق اور اس کے تین ساتھی زخمی ہوئے تھے۔سعودی کفیل سفاق الشماری نے متاثرہ خاندان کو دیت کی رقم بھی ادا کی اور زخمیوں کا علاج بھی کروایا۔ طے پایا تھا کہ مصری اجیر بعد میں یہ رقم ادا اپنے آجر کو ادا کردے گا۔روپوش ہونے والے مصری کو بعد میں گرفتار کرکے مقدمہ چلایا گیا۔ عدالت نے تین سال بعد حکم دیا کہ مصری باشندہ اپنے آجر کو مذکورہ رقم ادا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں