Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

پی ٹی آئی کو “بلا” نہ دینے پر کس سیاسی جماعت کے رہنماؤں نےاس کے حق میں بیان جاری کر دیا؟

جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے پی ٹی آئی کو “بلا” نہ دینے پر اس کےحق میں بیان جاری کر دیا۔ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا انتخابی نشان چھیننا دراصل لیول پلیئنگ فیلڈ سے محروم کرنا ہے۔ الیکشن لڑنے والے امیدواران، تجویز و تائید کنندگان کو اغوا کرنا حتی کہ کاغذات چھین لینا الیکشن کی بجائے سلیکشن ہے جس پر قطعا بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔دوسری جانب جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے انتخابی نشان “بلے” سے متعلق کیا گیا فیصلہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا جنازہ ہے جو دھوم سے نکلے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

eighteen + four =