Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

غزہ کیلئے پاکستانی امداد کی چوتھی کھیپ اُردن پہنچادی گئی

غزہ کیلئے پاکستان سے بھیجی جانے والی امدادی سامان کی چوتھی کھیپ اُردن پہنچادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق 20 ٹن امدادی سامان کی چوتھی کھیپ کل پاک فضائیہ کی خصوصی پرواز سے روانہ کی گئی تھی۔ امدادی سامان میں طبی سامان، خشک کھانے کی اشیا اور حفظان صحت کی کٹس شامل تھیں۔اُردن میں پاکستان کے سفیر اور اُردن کے چیف آف ایئرفورس نے امدادی سامان وصول کیا۔ یہ امدادی سامان وصولی کے بعد تقسیم کے لیے غزہ روانہ کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں