رہنما پاکستان تحریک انصاف لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ مضحکہ خیز نشانات دیکر پی ٹی آئی کا مذاق اڑایا گیا،عوام کا غصہ اس پر اور بڑھ گیا ہے،جس امیدوار پر عمران خان کی مہر لگے گی وہی جیتے گا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ رات ساڑھے 11بجے فیصلہ دے کر ہمارا انتخابی نشان چھین لیا گیا،صبح سے مغرب تک ہم عدالت میں پیش ہوتے رہے،اب ہم عوام کی عدالت میں جارہے ہیں۔پی ٹی آئی کے امیدوار دوتہائی اکثریت سے جیتیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم لیول پلیئنگ فیلڈ کیلئےآئے تھے ،آپ نے فیلڈ ہی چھین لی،الیکشن کمیشن کا فرض شفاف الیکشن کرانا ہے،الیکشن کمیشن بغض و عناد سے بھرا ہے،بلے کا نشان نہیں کروڑوں ووٹرز سے انتخاب کا حق چھینا گیا ہے۔سپریم کورٹ نے واضح کہہ دیا کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کرتا ہے۔
