زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی

اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 12 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ،12 جنوری تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 8 ارب 2 کروڑ 74 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی،کمرشل بینکوں کے ذخائر میں ایک کروڑ 59 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ،کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 11 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں جبکہ زرمبادلہ کے مجموعی ملکی زخائر 13 ارب 14 کروڑ 51 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں