Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

کم عمری میں شادی سے شہرت پانے والے یوٹیوبرز اسد اور نمرہ نے ایک اور شاندار اعلان کردیا

2020ءمیں کم عمر میں شادی سے شہرت پانے والے یوٹیوبرز اسد اور نمرہ نے مزید فیملی ولاگز نہ بنانے کا اعلان کر دیا۔ ویب سائٹ’پڑھ لو‘ کے مطابق اسد کی طرف سے حالیہ دنوں اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں وہ بتاتے ہیں کہ میاں بیوی نے کیوں فیملی ولاگز نہ بنانے کا فیصلہ کیا۔اسد بتاتا ہے کہ ہم عموماً پیسے اور دنیاوی خواہشوں کے پیچھے بھاگتے ہیں اور اس میں اسلامی تعلیمات کا بھی لحاظ نہیں رکھتے۔ میں نے کچھ ایسے اعمال کے بارے میں پڑھا ہے جو اللہ تعالیٰ شاید کبھی معاف نہیں کریں گے۔ ان میں ماں باپ کے ساتھ ہتک آمیز سلوک، جنس مخالف جیسا حلیہ بنانا اور اپنی بیوی کو دنیا کو دکھانا شامل ہیں۔چنانچہ اب میں ایسے ولاگ بناﺅں گا جس میں، میں اور ازلان ہوں گے۔ آئندہ ولاگز میں باقی فیملی ممبرز کو نہیں دکھایا جائے گا۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں