Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

پاک ایران حالیہ کشیدگی پر بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل سے بیان آ گیا

بانی تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات خراب ہونے سے اسرائیل اور دشمن خوش ہوں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے حملے کی مذمت کرتا ہوں، پاکستان کے پڑوسی ممالک خاص کر ایران سے اچھے تعلقات ہونے چاہئیں۔ معیشت اس قابل نہیں کہ پڑوسی ممالک آپس میں لڑائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کا معاملہ نہ ہوتا تو بھارت سے دوستی، مذاکرات کی پوری کوشش کرتا اور کی بھی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ایران کے مابین آج مثبت پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے، پاکستانی ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ کاکہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات ہیں، مثبت بات چیت کے ذریعے تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے آگے بڑھیں گے۔ دہشت گردی سمیت مشترکہ چیلنجز کیلئے مربوط کارروائی کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب ایرانی سفارتکار نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک میں حالیہ تناو کا فائدہ دشمنوں اور دہشت گردوں سے ہو گا۔ آج مسلم دنیا کا اہم مسئلہ غزہ میں صیہونیوں کے جرائم بند کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

three × four =