Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

یوکرین کا روس پر ڈرون حملہ، آئل ڈپو میں آگ گئی

روس کے بریانسک ریجن میں یوکرینی ڈرون آئل ڈپو پر گرگیا جس سے ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی۔روسی میڈیا کے مطابق یوکرینی ڈرون طیارے کو روسی فوج نے مار گرایا، ڈرون میں نصب بارودی مواد آئل ڈپو کے اوپر گرگیا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔ریسکیو اہلکاروں نے کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔رپورٹ کے مطابق روسی فوج نے دیگر مقامات پر بھی یوکرین کے 2 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی یوکرین نے روس کے سرحدی علاقے بلگورود میں فضائی حملہ کیاتھا جس میں 14 افراد ہلاک ہوگئے تھے، ہلاک ہونیوالوں میں 2 بچےبھی شامل تھے، حملے میں 108 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں