Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

سیاسی جماعت کی کارنر میٹنگ کے بعد ریلی پر فائرنگ

کراچی میں پیپلز پارٹی کی کارنر میٹنگ کے بعد نکالی جانیوالی ریلی پر فائرنگ کر دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق شہر قائد کے علاقے گلشن بونیر میں پیپلزپارٹی نے کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا تھا جہاں نامعلوم افراد نے اندھا دھند گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ پی پی امیدوار رفیع اللہ نے کارنر میٹنگ بلائی تھی جس کے بعد ریلی نکالی جا رہی تھی جس میں شرکت کیلئے جانے والوں پر فائرنگ کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو کوئی گزند نہیں پہنچی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

fourteen + 17 =